25 مارچ، 2025، 11:58 PM

سنپ بیک میکانزم کے استعمال کی صورت میں ایران کا ردعمل شدید ہوگا، ایران

سنپ بیک میکانزم کے استعمال کی صورت میں ایران کا ردعمل شدید ہوگا، ایران

ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ نے مغربی ممالک کی طرف سے "سنیپ بیک میکانزم" کے استعمال کی دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صورت میں ایران کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی نے ملک کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ان دنوں مغربی ممالک کی جانب سے سنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کی دھمکی واقعی مضحکہ خیز ہے، تاہم اس صورت میں ایران کا ردعمل شدید ہوگا۔"

انہوں نے واضح کیا: اگر یورپی ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے اور پابندیاں اٹھا لی جاتیں اور امریکہ JCPOA سے دستبردار نہ ہوتا تو قدرتی طور پر ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا۔ 


 کمالوندی نے مزید کہا: سنیپ بیک کی دھمکی ایک بے سود اور کھوکھلا طرزعمل ہے جو ایران کے شدید ردعمل کا باعث بنے گا۔ 

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران دیگر اقتصادی اور فوجی خطرات کی طرح ٹریگر میکانزم کو بھی دباؤ کا غیر موئثر ہتھکنڈہ سمجھتا ہے اور کسی بھی صورت میں دباؤ کو قبول نہیں کرتا۔

 ایٹمی توانائی ایجنسی کے نائب سربراہ نے واضح کیا: رہبر معظم انقلاب ملک کی عمومی پالیسیوں کا تعین کر چکے ہیں اور ہم انہی پالیسیوں کے دائرے میں رہ کر ملک کے مفادات کو آگے بڑھاتے ہیں۔"

News ID 1931381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha