مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تین ایرانی عہدیداروں کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یہ پابندیاں ایران میں تین امریکیوں کی مبینہ گرفتاری کے سلسلے میں ان عہدیداروں کے خلاف لگائی گئی ہیں، جن کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی عملی طور پر اپنی تاثیر کھو چکی ہے، ایسے میں واشنگٹن کی جانب سے نئی پابندیاں معروضی حالات سے فرار کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
آپ کا تبصرہ