23 مارچ، 2025، 12:31 PM

حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے رکن کی شہادت کی تصدیق کردی

حماس نے اپنے سیاسی دفتر کے رکن کی شہادت کی تصدیق کردی

خان یونس پر صہیونی فضائی حملے کے بعد حماس نے اپنے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سرکردہ رہنما صلاح البرداویل اتوار کی صبح غزہ کے شہر خان یونس پر صہیونی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں برداویل اور ان کی اہلیہ شہید جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔

حماس نے برداویل کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر صلاح البرداویل ایک نمایاں سیاسی اور قومی شخصیت تھے، جو صداقت، استقامت اور قربانی کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے کبھی بھی جہاد اور خدمت کے مشن سے غفلت نہیں برتی اور بالآخر مزاحمت اور ثابت قدمی کے راستے میں شہادت حاصل کی۔

News ID 1931329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha