مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صہیونی فورسز کے دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد دنیا کے مختلف مقامات پر مظاہرے ہورہے ہیں۔ مختلف ممالک میں رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر فلسطینی عوام کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
اسی مناسبت سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شہریوں نے احتجاجی پیدل مارچ کیا جس میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
مارچ کے دوران فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں کینیڈا کے وکیل اور صحافی دیمیتری لاسکاریس کے خطاب نے شرکاء کا دل جیتا۔
لاسکاریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج فلسطین، کربلا ہے؛ غزہ کربلا ہے؛ بیت المقدس، کربلا ہے۔ جہاں بھی ہم ظلم اور قبضے کے خلاف حقیقت کے لیے کھڑے ہوں، وہ کربلا ہے۔ ہم آج حقیقت کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے حضرت عیسیٰ (ع) کو فلسطینیوں کے آزادی کے سب سے پرانے مجاہدین میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ہم نے ان سے سیکھا کہ ہمیشہ حقیقت کی حمایت میں کھڑے رہنا چاہیے۔
لاسکاریس کا مقصد حضرت عیسیٰ (ع) کی فلسطینیوں کی حمایت کی یاد دہانی کرانا تھا، جو ہمیشہ مظلوموں کی حمایت میں اور ظالموں کے خلاف کھڑے ہونے کی دعوت دیتے تھے۔
آپ کا تبصرہ