1 مارچ، 2024، 8:01 AM

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، کولمبیا کے صدر کی دوبارہ اسرائیل پر شدید تنقید

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، کولمبیا کے صدر کی دوبارہ اسرائیل پر شدید تنقید

گسٹاؤ پیٹرو نے دوبارہ صہیونی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کھانے کی صفوں میں کھڑے بے گناہ فلسطینیوں پر حملہ نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ کولمبیا کے صدر گسٹاؤ پیٹرو نے غزہ میں کھانے کی صف میں کھڑے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی بدترین مثال قائم کررہا ہے۔

انہوں نے کھانے کی صف میں کھڑے 100 سے زائد فلسطینیوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو جدید زمانے کا ہولوکاسٹ قرار دیا۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ نتن یاہو کو لگام دینے کی کوشش کرتے ہوئے غزہ کے واقعات کو نسل کشی قرار دے۔

یاد رہے کہ المیادین نے غزہ میں اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ صہیونی فوج نے  غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

صہیونی فوج کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے بڑے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور زخمیوں کا علاج مزید مشکل ہوگیا ہے۔

News ID 1922277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha