25 مارچ، 2025، 10:42 PM

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔

News ID 1931380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha