25 مارچ، 2025، 8:30 PM

غزہ جنگ کا نفسیاتی دباو، ایک اور اسرائیلی فوجی کی خودکشی!

غزہ جنگ کا نفسیاتی دباو، ایک اور اسرائیلی فوجی کی خودکشی!

صیہونی رژیم کے ایک اور فوجی نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی، نفسیارتی عارضوں میں مبتلاء اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی رژیم کے ایک اور فوجی نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سپاہی نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں 300 سے زائد دنوں تک آرمی ریزرو فورسز میں خدمات انجام دیں۔ 

صیہونی ملٹری پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی کی ایک طویل تاریخ ہے۔

 عبرانی اخبار ہاریٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک 28 اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جو 2015 کے بعد سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی دباؤ اور بغاوتوں میں اضافہ قابض فوج کو درپیش سنگین چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

صیہونی وزارت جنگ نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 78000 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ ان فوجیوں میں سے 16000 کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

News ID 1931372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha