7 اپریل، 2025، 12:15 PM

آئی اے ای اے کے رویے کے بارے میں گروسی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، ایران

آئی اے ای اے کے رویے کے بارے میں گروسی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے رویے اور ذمہ داریوں کے حوالے سے ادارے کے سربراہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کو ادارے کی ذمہ داریوں اور رویے کے بارے میں اپنے تحفظات اور توقعات سے آگاہ کردیا ہے۔

بقائی نے نئے ایرانی سال کی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات کے دوران بھی وزارت خارجہ کی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور ان جرائم کو روکنے کے لیے وزارت خارجہ کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی یہ خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ میڈیا نے اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینی ہولناک صورتحال سے دوچار ہیں، انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے منشور اور اصولوں کی دو سال سے مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ امدادی کارکنوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک باقی نہیں کہ یہ جرائم امریکی حمایت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری پر امریکہ اور صہیونی حکومت کا حقیقی چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیلی جنگی مجرموں کو یورپ میں آزادی سے نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کو اپنے تحفظات اور توقعات سے آگاہ کرتے ہوئے رکن ممالک کے حوالے سے ایجنسی کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروائی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گروسی کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ یہ بات چیت ایران اور ایجنسی کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد باقی ماندہ حفاظتی امور کو حل کرنا ہے۔ اس حوالے سے اصولی طور پر اتفاق ہو چکا ہے، جب کہ حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی ایجنسی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات کو درپیش مسلسل خطرات کے پیش نظر اپنے فرائض انجام دے گی۔ ایجنسی کو اقوام متحدہ کی قرارداد 533 اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ان دھمکیوں کی مذمت کرنی چاہیے۔

News ID 1931673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha