27 جون، 2026، 4:10 PM

نتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین اسٹریٹجک نقصان پہنچایا، صہیونی میڈیا

نتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین اسٹریٹجک نقصان پہنچایا، صہیونی میڈیا

اسرائیلی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ نتن یاہو کی پالیسیوں نے اسرائیل کو غیر معمولی اسٹریٹجک نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے فیصلوں نے اسرائیل کو بے مثال اسٹریٹجک نقصانات سے دوچار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہوا بلکہ خطے اور دنیا میں اس کی پوزیشن بھی کمزور ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کی پالیسیاں الٹا اثر دکھا رہی ہیں اور ان کے اقدامات نے ایران کی علاقائی حیثیت اور اپنے موقف منوانے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔

معاریو کے مطابق ایران کے خلاف جنگ اسرائیل کے لیے ایک اسٹریٹجک ناکامی پر ختم ہوئی، کیونکہ ایران کا سیاسی نظام برقرار رہا اور اس کا جوہری بنیادی ڈھانچہ بھی محفوظ رہا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کی پالیسیوں کے باعث اسرائیل کو غیر معمولی سفارتی تنہائی کا سامنا ہے، جبکہ اس کے قریبی اتحادی بھی ایران کے خلاف کسی نئی فوجی مہم میں شامل ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔

News ID 1940026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha