مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور صہیونی حکومت نے غیر قانونی اور غیر منصفانہ حملہ کیا۔
ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں میزبان وزیر خارجہ رشید میریدوف سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران پر حملہ اس امر کا ثبوت ہے کہ صہیونی حکومت ایران کے مقابلے میں کمزور اور بےبس ہوچکی ہے۔
عراقچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کشیدگی کو ہوا نہیں دینا چاہتا، اور ایران کا قطر میں امریکی فوجی اڈے ’’العدید‘‘ پر میزائل حملہ ایران کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی صریح خلاف ورزی کا جواب تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید کوئی اقدام کیا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران ایک اور فیصلہ کن ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر ترکمان وزیر خارجہ میریدوف نے کہا کہ ترکمانستان، ایران کا قریبی ہمسایہ ملک ہے اور پہلے دن سے اس نے صہیونی حملے کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایک غیرجانبدار ملک ہونے کے ناتے، ترکمانستان طاقت کے استعمال یا دھمکی کے ذریعے مسائل کے حل کو قبول نہیں کرتا۔
آپ کا تبصرہ