24 دسمبر، 2017، 11:36 AM

ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں

ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں نئی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو سیاسی، اقتصادی ، سکیورٹی اور ثقاتفی شعبوں میں خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات ہمیشہ پائدار اور مثبت رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی باہمی تعلقات میں نشیب و فراز بھی آتے رہے ہیں لیکن دونوں برادر اسلامی ممالک نے ہمیشہ اسلامی ثقافت اور تاریخی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات ہمیشہ اچھے اور گرم رہے ہیں اور دونوں ممالک کو اپنی ظرفیتوں کے پیش نظر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے واضح رہے کہ لاریجانی پاکستان میں 6 ممالک روس، ایران ، چین ، افغانستان ، ترکی اور پاکستان کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

News ID 1877558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha