21 ستمبر، 2025، 8:15 AM

تکفیری گروہوں کے ہاتھوں وسطی شام میں عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا، کرد فورسز

تکفیری گروہوں کے ہاتھوں وسطی شام میں عام شہریوں کا قتل عام کیا گیا، کرد فورسز

ڈیموکریٹک فورسز آف سیریا نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے زیرِ اثر مسلح تکفیری گروہوں نے وسطی شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قسد سے منسلک مقامی ذرائع نے بتایا کہ دمشق سے وابستہ اور ترکی کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے گذشتہ دنوں حلب کے مشرقی علاقے دیر حافر کے قریب واقع گاؤں ام تینا پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں عام شہریوں کا قتل عام ہوا۔

قسد نے اس کارروائی کو شہریوں کا اجتماعی قتل قرار دیتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری دمشق پر عائد کی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک روز قبل ابو محمد الجولانی نے خبردار کیا تھا کہ اگر قسد کو رواں سال کے اختتام تک شامی فوج میں ضم نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ جولانی نے مارچ میں قسد کے کمانڈر مظلوم عبدی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت قسد کے جنگجوؤں کو شامی فوج اور ریاستی اداروں میں شامل اور ان کے زیر انتظام علاقے شامی فورسز کے کنٹرول میں آنا تھے۔ تاہم فریقین کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ معاہدہ تاحال نافذ نہیں ہوسکا۔

News ID 1935469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha