5 فروری، 2009، 10:58 AM

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج غزہ میں عام فلسطینیوں شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے

اسرائیلی فوج غزہ میں عام فلسطینیوں شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کے دوران معصوم شہریوں کو عمدا قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کے دوران معصوم شہریوں کو عمدا قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

 اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملے کے دوران غزہ کے ایک اسپتال کے ڈاکٹر عزت الدین العیش کے گھر پر بمباری کی تھی،جس سے ان کی تین بیٹیاں شہید جبکہ دیگر رشتہ دار زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاکہ تفتیش کے بعد یہ معلوم ہو ا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عمارت کے چھت پر مشتبہ افراد کی موجودگی کے باعث ٹینکوں کے گولے برسائے تھے،لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔ڈاکٹرعزت الدین ابو العیش کا کہناتھاکہ ان کے عمارت کے گھر پر نہ تو کوئی مشتبہ افراد تھے اور نہ ہی اس کے علاقے سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تھا۔فوجی ترجمان کا کہناتھاکہ شہریوں کے ہلاکتوں پر افسوس ہے اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں شہریوں کے ہلاکتوں کا تفتیش کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔اسرائیل نے غزہ میں 1300 سے زائد افراد شہید اور 5000 سے زائد زخمی ہوئے تھے شہید اورزخمیوں میں اکثر بچے اور عورتیں ہیں

 

News ID 829475

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha