18 جولائی، 2025، 8:31 AM

الجولانی نے دمشق چھوڑ دیا، شامی وزیر دفاع سمیت تین اعلی عہدیدار ہلاک، ذرائع

الجولانی نے دمشق چھوڑ دیا، شامی وزیر دفاع سمیت تین اعلی عہدیدار ہلاک، ذرائع

المیادین کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد الجولانی اہل خانہ سمیت دارالحکومت سے فرار ہوگئے جبکہ وزیر دفاع سمیت اہم حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں کے بعد تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع عرف الجولانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دمشق چھوڑ چکے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عبوری حکومت کے تین اعلی عہدیداروں کو قتل کر دیا گیا ہے، جن میں سب سے نمایاں نام وزیر دفاع مرہف ابو قصرة کا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایک فوجی بریگیڈ نے دمشق میں واقع سرکاری ریڈیو و ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر پر اچانک حملہ کر کے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاکہ نشریاتی مواد پر عسکری نگرانی ممکن ہوسکے۔

المیادین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دمشق میں ایک شدید دھماکے کے بعد اموی اسکوائر کو تین گھنٹے سے زیادہ بند رکھا گیا۔ یہ تمام واقعات اس وقت پیش آئے جب اسرائیلی جنگی طیارے شام کی فضاؤں میں گشت کر رہے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ صورت حال ممکنہ بغاوت یا فوجی انقلاب کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

News ID 1934333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha