25 جنوری، 2025، 9:02 AM

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی پیچیدہ بارودی سرنگ کی نقاب کشائی

سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی پیچیدہ بارودی سرنگ کی نقاب کشائی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے جنوبی ایران میں دفاعی مشقوں کے دوران پیچیدہ بارودی سرنگ کی پہلی فوٹیج جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی نیوی نے جنوبی ایران میں ایک دفاعی مشق کے دوران اپنے پیچیدہ دھماکہ خیز مواد کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہ دھماکہ خیز مواد دوسرے سمندری مواد سے مختلف خصوصیات کا حامل ہے اور اس کی کچھ خصوصیات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔

اس سے پہلے جنوری کے شروع میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا تھا۔

یاد رہے  کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج نے جمعہ کو جنوبی ایران کے صوبوں بوشہر اور خوزستان میں خلیج فارس کے پانیوں میں سمندری مشق کا آغاز کیا ہے۔

یہ مشق ہر سال منعقد ہونے والی "اقتدار دفاعی مشق" کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں زمینی فوجیں کرمانشاہ اور اصفہان کے صوبوں میں دفاعی مشقوں میں مصروف ہیں۔

News ID 1929823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha