مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام پر حاکم تکفیری گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی۔
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق، ملاقات میں امریکہ کے شام کے لیے سفیر اور خصوصی ایلچی تھامس باراک بھی شریک تھے۔ یہ ملاقات دمشق کے صدارتی محل میں ہوئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ اس ملاقات میں شامی مسلح گروہوں کو سرکاری فوج میں ضم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
الجولانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بات چیت میں شام میں سیاسی و فوجی تعاون، سلامتی اور استحکام کے فروغ جیسے موضوعات شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ