امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی سعودی بادشاہ اور ولیعہد سے ملاقات

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینیتھ مکینزی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان ا اور سعودی ولی عہد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کینیتھ مکینزی نے سعودی عرب کے دورے کے دوران  سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان ا اور سعودی ولی عہد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کمانڈر نے سعودی بادشاہ سے ریاض میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور امریکی کمانڈر کے درمیان ملاقات میں فوجی تعاون کے پہلوؤں اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے فروغ کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔ سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

News Code 1889760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =