13 جنوری، 2015، 11:16 AM

داعش

داعش کے حامی گروہ نےامریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا

داعش کے حامی گروہ نےامریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا

مہر نیوز/13 جنوری/ 2015 ء : عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ایک گروہ نے امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ایک گروہ نے امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہےکہ: امریکی فوجیو، ہم آ رہے ہیں، اپنے پیچھے نظر رکھو۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ وہ اس پر ’مناسب اقدامات‘ کریں گے۔ یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت ہیک کیا گیا ہے جب صدر باراک اوبامہ سائبر سکیورٹی کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔

صدر اوبامہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حالیہ ہیک اور سونی پکچرز پر حملے ہمیں اس بات کی یاددہانی کراتے ہیں کہ ہمارے لیے بطورِ قوم اور بطورِ معیشت بہت بڑی کمزوریاں اب بھی موجود ہیں۔ ان کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی چوری اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے میں بڑا فرق ہے۔ پوسٹ کی گئی دستاویزات میں سے کچھ میں فوجی اہلکاروں کے نام اور فون نمبر ہیں جبکہ کچھ میں پاور پوائنٹ سلائیڈیں اور نقشے بھی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ ملکر کر داعش دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا اور اس تنظیم کے ذریعہ مذکورہ ممالک نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی بہت کوشش کی اس کوشش میں ترکی نے بھی امریکہ کا بھر پور تعاون کیا اور شام میں امریکہ نے داعش دہشت گردوں کو ترکی کے ذریعہ پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے اور آج بھی ہتھیار فراہم کررہے ہیں یہاں یہ محاورہ صادق آتا ہے کہ"  چاہ کن را چاہ درپیش"

News ID 1848079

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha