12 جنوری، 2015، 4:54 PM

پاکستان

پاکستانی فوج کے سربراہ کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر سے ملاقات

مہر نیوز/12 جنوری/ 2015 ء : پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیو آسٹن نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیو آسٹن نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈر نے فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی اور جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جب کہ جنرل آسٹن نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں سلفی وہابی طالبان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کی تعریف کی۔

News ID 1848044

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha