12 ستمبر، 2022، 2:19 PM

سامراء میں زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، الحشد الشعبی کا اعلان

سامراء میں زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، الحشد الشعبی کا اعلان

حشد شعبی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سامراء کے جنوب میں اربعین کے زائرین پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ 

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں سامراء کے جنوب میں اربعین کے زائرین پر دہشتگرد حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جسے حشد شعبی کی سیکورٹی فورسز نا کام بنا دیا ہے۔ 

ابھی تک اس خبر کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب حالیہ دنوں میں الحشد الشعبی نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ۲۰ ہزار اہلکار اربعین مارچ کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ 

دوسری طرف عراقی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ۴ میلین ڈالر کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ 

News ID 1912334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha