20 اپریل، 2024، 2:11 PM

عراق: حشد الشعبی کے مرکز پر حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے

عراق: حشد الشعبی کے مرکز پر حملے میں ایک اہلکار شہید جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے

عراقی ذرائع نے صوبہ بابل میں کالسو فوجی اڈے پر حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی میڈیا سروس نے ایک بیان جاری کرکے صوبہ بابل کے شمال میں کالسو فوجی اڈے پر حملے کے حتمی اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔

 آج صبح ایک بجے ہونے والے اس حملے میں ایک شخص شہید اور آٹھ  زخمی ہوئے جو عراق کی حشد الشعبی فورسز کے اہلکار تھے۔

قبل ازیں عراق کی حشد الشعبی کی کمان نے اس اڈے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ بابل صوبے کے شمالی علاقے کالسو فوجی اڈے میں حشد الشعبی فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔

عراق کی حشد الشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم دھماکے سے ہونے والے مادی نقصان کا جائزہ جائے وقوعہ پہنچی جہاں کچھ افراد زخمی ہوئے۔

News ID 1923441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha