24 جنوری، 2024، 9:20 AM

عراق، امریکی قابض افواج کا حملہ، حشد الشعبی کے دو ارکان شہید

عراق، امریکی قابض افواج کا حملہ، حشد الشعبی کے دو ارکان شہید

امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر مقاومت اسلامی عراق کے حملوں کے بعد امریکی قابض افواج نے حشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کرکے دو ارکان کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں مقاومت اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے بابل اور الانبار میں عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ امریکی فوج عراق کے مغربی شہر القائم میں بھی مقاومت کے مراکز پر حملے کررہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے حالیہ ایام میں مقاومت اسلامی کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا جواب ہیں۔

News ID 1921454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha