21 اگست، 2023، 2:37 PM

عراق، زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے خصوصی آپریشن سینٹر قائم

عراق، زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے خصوصی آپریشن سینٹر قائم

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی سربراہی میں مشترکہ آپریشن سینٹر تشکیل دیا گیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین حسینی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی کی قیادت میں نگرانی کے لئے خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

عراقی خبررساں ادارے واع کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان خالد المحنا نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی آپریشن اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اس حوالے سے مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

صوبہ دیالی میں حشد الشعبی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا کہ زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔ آسمانوں میں اڑنے والے ڈرون نگرانی کے علاوہ زمینی فوج کی مدد بھی کریں گے۔ عوامی رضاکار فورسز کے دستے اس ہفتے کے آخر تک اپنے معینہ مقامات پر مستعد ہوکر ڈیوٹی دینا شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کا چہلم 6 ستمبر کو ہوگا اس موقع پر دنیا بھر سے اہل بیت پیغمبر سے عقیدت رکھنے والے لاکھوں زائر کربلا معلی پہنچیں گے۔

News ID 1918521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha