21 اگست، 2023، 9:48 AM

سرحدیں پرامن، زائرین اربعین کو سیکورٹی مشکلات نہیں ہوں گی، ایڈمرل شہرام

سرحدیں پرامن، زائرین اربعین کو سیکورٹی مشکلات نہیں ہوں گی، ایڈمرل شہرام

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مختلف مراکز قائم کرکے سرحدوں پر سیکورٹی مکمل بحال ہوگئی ہے۔ اربعین مارچ میں شریک زائرین کے لئے سیکورٹی خدشات پیش نہیں آنے آئیں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے بحری شعبے کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے اربعین ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی بحریہ نے اربعین کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ ہر سال کی امسال بھی پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف ممالک سے زائرین ایران میں داخل ہوں گے۔ کربلا جانے کے خواہشمند زائرین کے لئے چابہار اور دیگر مقامات پر موکب اور امدادی کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بحری فوج ملک کے دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوشان ہے۔ زائرین کی جسمانی صحت اور طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خرمشہر میں ایک موکب لگایا جارہا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے گرم موسم اور ہیٹ کے پیش نظر کہا کہ اس سال زائرین کے لئے اس حوالے سے خصوصی انتطامات کی ضرورت ہے تاکہ سفر کے دوران مشکلات سے روبرو نہ ہوجائیں۔

ایڈمرل ایرانی نے مزید کہا کہ مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے مشتاق افراد کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ شہداء بھی ہمارے ساتھ ان مواقع پر موجود ہوتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بحری شعبے میں بحری فوج مکمل مستقل ہے اور خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ سیستان و بلوچستان سے لے کر خوزستان تک سیکورٹی کے مختلف شعبے تشکیل دے امن و امان کو یقینی بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے زائرین کو کوئی سیکورٹی مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے شاہچراغ پر حملے کے حوالے سے کہا کہ ایک بسیجی نے اپنی جان پر کھیل کر اس حملے کو ناکام بنادیا۔ میں میڈیا کے ذریعے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پورے سکون اور اطمینان کے ساتھ اربعین مارچ میں شرکت کریں۔ دشمن کو رہبر معظم کے ہاتھ میں موجود ولایت کے پرچم پر تشویش ہے۔

News ID 1918522

لیبلز