مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، پولیس کی شعبہ اربعین کے سربراہ سردار محمد شرفی نے کہا کہ غیر ملکی زائرن ایران سے عراق جانے کے لئے مخصوص بارڈر استعمال کریں گے۔ اس سال غیر ملکیوں کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہونے کے لئے میرجاوہ اور ریمدان بارڈر استعمال کریں گے جہاں سے پولیس کے خصوصی دستے ان کو چذابہ بارڈر کی طرف لے جائیں گے۔ عراقی امیگریشن افسران سے مذاکرات کے بعد شمالی ہمسایوں مثلا ترکی وغیر کے زائرین بھی چذابہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوں گے۔
سردار شرفی نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی طویل عرصے سے ایران میں مقیم ہیں مثلا افغانی زائرین شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوسکیں گے۔
انہوں نے زائرین سے اپیل کی کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں کیونکہ دستاویزات نامکمل ہونے کی صورت ایرانی اور عراقی امیگریشن حکام قبول کرنے سے انکار کریں گے۔ سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بارڈر پر رش بھی بڑھ جاتا ہے اور دوسرے زائرین مشکلات میں پڑجاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ