21 اگست، 2023، 2:44 PM

متنازعہ بل واپس، بل معصوم شہریوں کے خلاف غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی صدر

متنازعہ بل واپس، بل معصوم شہریوں کے خلاف غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی صدر

پاکستانی صدر مملکت نے متنازعہ صحابہ کرام اور امہات المومنین کی توہین سے متعلق بل پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل 2023ء اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سی آر پی سی ترمیمی بل کی سیکشن 298 اے پر اعتراض عائد کیا ہے، سی آر پی سی ترمیمی بل صدر کی جانب سے واپس بجھوائے گئے 13 بلوں میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے بل میں شامل تین میں سے دو ترامیم پر اعتراض کیا ہے۔صدر عارف علوی نے توہین صحابہ جرم کو ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کے اختیارات پر اعتراض اٹھایا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی صدر نے توہین صحابہ کے مرتکب مجرم کی سزا تین سے بڑھا کر 10 سال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے بل پر اعتراضات میں آئین کے آرٹیکل 8 ،9، 10، 10 اے اور 14 کا حوالہ دیا اور اعتراض کیا کہ مجوزہ بل کے تحت جرم کو ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا، بل میں دیئے گئے اختیارات پولیس کے دائرہ اختیار سے بڑھ کر ہیں۔

صدر نے اعتراض کیا کہ بل کے تحت دیئے گئے اختیارات غلط مقاصد کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں، بل معصوم شہریوں کے خلاف بھی غلط استعما ل ہونے کا خدشہ ہے، پارلیمنٹ مجوزہ بل میں دیئے گئے اختیارات کے غلط استعمال کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ توہین صحابہ سے متعلق سزاؤں میں اضافے کا بل 17 جنوری کو قومی اسمبلی نے اور 7 اگست کو سینیٹ نے منظور کیا تھا۔ بل کے تحت صحابہ کرام کی توہین کرنے پر کم از کم سزا 10 سال اور 10 لاکھ روپے جرمانہ رکھی گئی تھی۔ بل میں توہین صحابہ کا جرم ناقابل ضمانت اور پولیس کو بنا وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا گیا تھا۔

News ID 1918526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha