18 جنوری، 2024، 8:47 AM

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی بارڈر پر رفت و آمد جاری ہے

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی بارڈر پر رفت و آمد جاری ہے

میر جاوہ بارڈر کے منتظم کے مطابق میرجاوہ بارڈر سے دونوں ملکوں کے درمیان رفت و آمد جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی بارڈر پر تجارتی اشیاء کا نقل و حمل جاری ہے۔

میرجاوہ بارڈر کے منتظم حسین علی شاہ کرم نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز 258 ایرانی ٹرک اور ٹرالر میرجاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔

جمعرات کی صبح کو بھی بارڈر پر نقل و حمل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے لہذا گاڑیوں کی رفت و آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اس حوالے سے اب تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے۔

News ID 1921332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha