22 دسمبر، 2024، 6:30 PM

حشد الشعبی کے خلاف اسرائیل اور اس کے علاقائی گماشتوں کی سرگرمیاں!

حشد الشعبی کے خلاف اسرائیل اور اس کے علاقائی گماشتوں کی سرگرمیاں!

عراقی اتحاد گروپ کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض ممالک کی جانب سے اس ملک کی حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کے اتحاد گروپ کے سربراہ جاسم محمد جعفر نے انکشاف کیا ہے کہ حشد الشعبی کے خلاف میڈیا مہم کے پیچھے امریکہ، صیہونی حکومت اور بعض عرب ممالک بلکہ ممکنہ طور پر ترکی کا ہاتھ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران، ہم نے حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے لیے امریکہ کی درخواست کے حوالے سے سوشل میڈیا مہم کا مشاہدہ کیا۔" یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ حشد الشعبی ایک سکیورٹی ادارہ ہے جسے تحلیل نہیں جا سکتا۔

محمد جعفر نے واضح کیا کہ حشد الشعبی ہماری ریڈ لائن ہے اور اس ادارہ نے بغداد کی طرف داعش کی نقل و حرکت کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لہذا حشد الشعبی کے سکیورٹی رول کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حشد شعبی نے داعش کے عناصر کے خلاف سخت جدوجہد کی اور اس تکفیری جتھے کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد امریکہ اور صیہونی رجیم ترکی اور عرب شیوخ جیسے علاقائی مہروں کے ذریعے عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی کے خلاف زہر اگلنے لگے ہیں۔"

News ID 1928995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha