14 جون، 2023، 4:14 PM

عراقی صدر کا اہم بیان؛ حشد الشعبی کو ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کیا جائے گا

عراقی صدر کا اہم بیان؛ حشد الشعبی کو ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کیا جائے گا

عراقی صدر عبداللطیف رشید نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عوامی رضاکار فورس کی تشکیل کے نو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کو پہلے سے زیادہ عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ حشد الشعبی کو ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی صدر عبداللطیف رشید نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عوامی رضاکار فورس کی تشکیل کے نو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کو پہلے سے زیادہ عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ حشد الشعبی کو ضرورت کے مطابق ہتھیار فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ عراق کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں عوامی رضاکار فورس کی خدمت لائق تحسین ہیں۔

عوامی رضاکار فورس کی نویں سالگرہ کے موقع پر حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا کہ عراق میں دوبارہ کسی ڈکٹیٹر کو برسر اقتدار آنے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس سیاست اور سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر عراقی عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ عراقی عوام اس قدر مضبوط ہوچکے ہیں کہ عراق کے اندر استحکام لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کی کامیابی عراقی عوام کی کامیابی ہے کیونکہ اس تنظیم کی جڑیں عوام میں ہیں۔ ہمیں اس موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو نہیں بھولنا چاہیے۔ وہ بلند ہمت کے مالک تھے اور پورے خلوص کے ساتھ انہوں نے خدمات انجام دیں۔

News ID 1917188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha