پر امن جوہری توانائی
-
روس، ایٹم ایکسپو 2025 میں ایران کی جوہری مصنوعات اور کامیابیوں کے چرچے
ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے نے ماسکو میں منعقدہ عالمی جوہری نمائش میں جوہری طب، زراعت، الیکٹرانکس اور جدید ٹیکنالوجی کی نمایاں مصنوعات پیش کیں، جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
-
ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور رہے گا، ایرانی وزیر خارجہ
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن ہے، اسے ثابت کرنے کے لئے ہم نے سبھی راستے اپنا لئے اور بتایا کہ یہ پروگرام رہبر معظم کے فتویٰ کی بنیاد پر پرامن ہے اور رہے گا، اگر ہم جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتے تو ہم پہلے ہی اقدام کر چکے ہوتے۔
-
حرم حضرت معصومہ (س) قم میں ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر جارحیت کے خلاف احتجاج
قم: ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر دشمنانہ اقدامات کے خلاف حرم حضرت معصومہ (س) قم میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں علماء، طلباء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکہ و صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔
-
ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے، ترجمان وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم جس فریم ورک کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام بالکل پرامن ہے۔ یہ بات کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ اس عمل میں ایران کے تکنیکی اور جوہری اثاثوں کا تحفظ ضروری ہے۔
-
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا ایران کے بارے میں نیا مؤقف سامنے آ گیا
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔
-
ایران کی 29ویں قومی جوہری کانفرنس کا پیغام؛
پر امن جوہری توانائی سب کے لیے، جوہری ہتھیار کسی کے لیے نہیں
ایران نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ 29ویں جوہری کانفرنس کا مقصد ہر کسی کے لئے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے اصول پر قائم ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسلامی جمہوریہ کی پالیسی پر بحث کرنا ہے۔