مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد 2231 کے دو حصے ہیں جن میں اعتماد سازی کے لیے ایران کی جانب سے محدودیتوں کو قبول کرنے کے بدلے فریق ثانی پر پابندیاں ختم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بین الاقوامی ادارے کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ وہ معاملے کے صرف ایک پہلو کو اشتعال انگیز انداز میں بیان کرے جب کہ دوسرے اہم پہلو کا ذکر تک نہ کرے، جو کہ معاہدہ کرنے والے فریقوں کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے معاہدے کے دوسرے فریق سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ایران پر عائد پابندیاں منسوخ کرے۔
آپ کا تبصرہ