مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی بلا لیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بھارت میں ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ