28 جون، 2023، 8:16 PM

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کر دی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کر دی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے آن لائن اجلاس میں فیصلہ لیا کہ وہ یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کریں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے منگل کی شب ایک ہنگامی اجلاس بلایا۔ یہ ملاقات تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی جس میں یونیفارم سول کوڈ کے قانونی پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے آن لائن اجلاس میں فیصلہ لیا کہ وہ یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کریں گے۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اے آئی ایم پی ایل بی لا کمیشن کے سامنے یو سی سی پر اپنا موقف پیش کریں گے اور یو سی سی کی مخالفت کی جائے گی اور اس حوالے سے دستاویزات بھی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ اجلاس میں یونیفارم سول کوڈ کے حوالے سے ایک مسودہ تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ بھوپال میں ایک پروگرام کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کو لے کر اپوزیشن کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کے معاملے کو مسلم کمیونٹی کو گمراہ کرنے اور اکسانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ 

ہندوستانی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد ملک کی سیاست میں ایک بار پھر یو سی سی کو لے کر بحث شروع ہو گئی ہے۔

News ID 1917474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha