2 جولائی، 2023، 11:35 AM

ہندوستاں میں مندر اور مزار مسمار

ہندوستاں میں مندر اور مزار مسمار

دہلی میں پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھجن پورہ علاقے میں ایک مندر اور مزار کے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی میں پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھجن پورہ علاقے میں ایک مندر اور مزار کے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی جائے این ٹرکی نے کہا، 'بھجن پورہ چوک میں انہدام کی مہم پرامن طریقے سے چل رہی ہے۔ دہلی کی مذہبی کمیٹی نے سہارنپور ہائی وے تک سڑک کو مزید چوڑا کرنے کے لیے ایک ہنومان مندر اور ایک مزار کو ہٹانے کا فیصلہ لیا تھا، دونوں ڈھانچوں کو پرامن طریقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھجن پورہ میں صبح سویرے مزار کو ہٹانے کی کارروائی کی گئی، جبکہ مندر کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ انہدام سے پہلے ایڈیشنل ڈی سی پی سبودھ گوسوامی نے خود پوجا اور آرتی کی، مورتیوں کو احترام کے ساتھ ہٹایا گیا۔ جس کے بعد مندر کو توڑنے کی کارروائی کی گئی۔

News ID 1917549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha