مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خبررساں ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کی خبر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے شہر شبعا پر شدید گولہ باری کی۔
صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جب کہ اس نے جنوبی لبنان کے پانچ مقامات پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور وہ دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ