مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بدھ 28 جون کی شام ساڑھے چار بجے ضلع اناکوٹی کے علاقے کمار گھاٹ میں بھگوان جگن ناتھ کی یاترا جاری تھی کہ اس دوران بھگوان کی مورتی بجلی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی۔ مورتی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی اور پھر وہاں بھگدڑ مچی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر 6 یاتری جھلس کر ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہزاروں لوگ لوہے سے بنی مورتی کو کھینچ رہے تھے، جب یہ 133 kv کی اوور ہیڈ کیبل سے ٹکرا گئی۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (لا اینڈ آرڈر) جیوتشمان داس چودھری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 15 دیگر کو جھلسنے کے زخم آئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا قریبی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
چیف منسٹر مانک ساہا نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ