27 جون، 2023، 1:56 PM

بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کے اعلان کے موقع پر پاکستان ٹیم کا ذکر

بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کے اعلان کے موقع پر پاکستان ٹیم کا ذکر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر کوئی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا انتظار کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کی تقریب رونمائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا تذکرہ ہوا تو اس موقع پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میرے سیمی فائنلسٹ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں آنے سے فائنل سے پہلے فائنل ہوگا۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ ورلڈکپ میچ 2011 میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں بھی شعیب اختر کے خلاف 15 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جنگ کا انتظار کر رہا ہوں، ہوسکتا ہے 2011 موہالی سیمی فائنل دوبارہ دیکھا جا سکے۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچز میں جو ٹیم پریشر اچھا ہینڈل کرتی ہے وہ جیت جاتی ہے، بھارت پریشر میں اچھا کھیلتا ہے، پاک بھارت میچ میں کھلاڑی اندر سے ڈرے ہوئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست اور مداحوں سے تنقید کا ڈر کھلاڑیوں کے اندر ہوتا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم 90 کی دہائی میں بھارت سے بہتر کرکٹ کھیلتی تھی، اس کے بعد بھارت نے پاکستان سے بہتر کرکٹ کھیلنا شروع کردی۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے بڑا کرکٹ میں اور کوئی میچ نہیں ہوسکتا، 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں 15 سیکنڈ میں فروخت ہوجائیں گی۔

News ID 1917445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha