24 جون، 2023، 9:02 PM

بھارتی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب

بھارتی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب

پاکستانی میڈیا کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت واقعہ کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

News ID 1917386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha