12 مارچ، 2025، 10:19 AM

امریکی جرائم کی فہرست تیار کررہے ہیں، ایران

امریکی جرائم کی فہرست تیار کررہے ہیں، ایران

ایران ان امریکی عناصر کی فہرست تیار کر رہا ہے جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کے جواب میں ایران ان امریکی عناصر کی فہرست تیار کر رہا ہے جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ دنیا کے مختلف ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بھری ہوئی ہے۔ امریکی حکام یہ بھول گئے ہیں کہ جہاں بھی دہشت گردی، تخریب کاری، اندرونی معاملات میں مداخلت، دھمکیوں اور پابندیوں کا ذکر آتا ہے، وہاں امریکہ کا نام لیا جاتا ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران ایسے امریکی عناصر کی فہرست مرتب کررہا ہے جو دہشت گردی، تخریب کاری، ایرانی عوام اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان عناصر پر پابندیاں عائد کرنا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

News ID 1931036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha