مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ جلیٹن اسٹک کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص عقبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا۔
گاؤں کے سرپنچ نے صبح 4 بجے واقعے کی اطلاع تالواڈا پولیس کو دی، جس کے بعد بیڈ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نوینت کنوت اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔
حکام نے ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ واقعہ عید الفطر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جس کے باعث مقامی مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ