مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ائمہ جمعہ پالیسی ساز کونسل کے ترجمان حجت الاسلام علی نوری نے کہا: عید سعید فطر کی نماز رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید فطر کے اعلان کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق نماز عید فطر ٹھیک صبح 8 بجے ادا کی جائے گی جبکہ مصلائے امام خمینی (رہ) کے دروازے صبح 4 بجے سے نمازیوں کے استقبال کے لیے کھول دیے جائیں گے۔
حجت الاسلام علی نوری نے کہا کہ صبح 4 بجے سے ہی عوامی نقل و حمل کے ذرائع شہری مراکز سے نمازیوں کو مصلے تک پہنچانے کے لیے آمادہ ہوں گے۔ اس پروگرام کی مزید تفصیلات تدریجاً ذرائع ابلاغ کے ذریعے اعلان کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ