7 جولائی، 2023، 9:54 PM

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت کے خواہاں ہیں، آئی اے ای اے

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت کے خواہاں ہیں، آئی اے ای اے

جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ رفائل گروسی نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی ادارے کے درمیان اس سطح کا تعاون نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران اور جوہری ادارے کے درمیان تعاون حوصلہ افزا نہیں ہے۔ ہم نے کئی مرتبہ ایرانی متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

گروسی نے امریکہ کی جانب سے 2018 میں عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری اور یورپی ممالک کے تضاد کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ اس وقت حالات نازک دور سے گزر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے جاری تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

انہوں نے مارچ میں اپنے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف کئی مشکلات درپیش ہیں۔ ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس حوالے سے مشترکہ نکتے پر اتفاق ہوا تھا لیکن اس پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہوا۔ ہم کوشش کریں گے کہ متنازعہ معاملات کو درمیان میں لائے بغیر اس عمل میں تیزی لائیں۔

یاد رہے رفائل گروسی نے مارچ میں تہران کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے تہران میں حکام کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پیشرفت کا انکشاف کیا تھا۔
الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں تہران کے سفر کو گزشتہ ادوار سے مختلف اور مفید قرار دیا تھا۔

News ID 1917666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha