7 جون، 2025، 9:02 PM

یزد کے پیروان ولایت کا جوش ایمان دیدنی؛ عید غدیر کی یاد میں 500 شاندار تقریبات ہوں گی

یزد کے پیروان ولایت کا جوش ایمان دیدنی؛ عید غدیر کی یاد میں 500 شاندار تقریبات ہوں گی

ایران کے صوبہ یزد کے اسلامی تبلیغی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا: یزد کے پیروان ولایت پانچ سو تقریبات کے ذریعے عید غدیر کا استقبال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ یزد کے اسلامی تبلیغی مرکز کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام سید مرتضیٰ نقیب پور نے عید غدیر کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر اسلام کا شناختی کارڈ ہے کیونکہ اس دن کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: آج ہم نے تمہارے لیے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی۔

اس لیے پیروان امیر المومنین ع سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ اس دن کو منانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں عید غدیر کی طرف توجہ ماضی کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

نقیب پور نے کہا کہ یزد گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کئی تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے اور ہم عید غدیر کے موقع پر صوبے میں ثقافتی موکبوں کا مشاہدہ کریں گے۔ 

انہوں نے زور دیا کہ عید غدیر کی تقریبات میں ہر گلی اور محلے میں امیر المومنین (ع) کا پرچم بلند کیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال یزد میں شعائر اللہ کے احترام میں پانچ سو سے زائد تقاریب منعقد ہوں گی جو اگلے چھ دنوں (عید مباہلہ) تک جاری رہیں گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یوم مباہلہ بھی شیعیان اہل بیت ع کے لیے ایک اہم دن ہے، امیر المومنین (ع) کی فضیلت پر آیت اسی دن نازل ہوئی جس میں آپ ع کو نفس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کہا گیا ہے اور مباہلہ کو دوسری غدیر بھی کہا جاتا ہے۔

News ID 1933279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha