8 جون، 2025، 8:25 AM

غدیر وفائے عہد الہی کی منزل، اہم دینی روایت کا احیاء‌ ضروری

غدیر وفائے عہد الہی کی منزل، اہم دینی روایت کا احیاء‌ ضروری

متعدد روایات کے مطابق غدیر کے دن کھانا کھلانے کا زیادہ ثواب ہے اور علماء کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اس اہم روایت کی ترویج ہونی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: غدیر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے اور دنیا بھر میں مسلمان خاص طور پر شیعیان حیدر کرار اس دن شاندار تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔ 

ایران کے صوبہ سمنان میں بھی دیگر مقامات کی طرح عید غدیر بڑی شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے کیونکہ اس صوبے کے لوگ امیر المومنین ع سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔ 

عید غدیر کے موقع پر صوبہ سمنان میں مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں سڑکوں پر تقریبات سے لے کر استقبالیہ موکب، تقاریر اور ثقافتی پروگرام اور کھیلوں کی تقریبات شامل ہیں، تاہم بعض علماء کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں غدیر کے دن کھانا کھلانے کی روایت کو نظر انداز کیا گیا ہے جب کہ اس کا اہتمام پہلے سے زیادہ شاندار طریقے سے ہونا چاہیے۔

 غدیر دن کے کھانا کھلانے کی اہمیت 

غدیر کے دن کھان کھلانے کے بارے میں بہت سی روایات ہیں جو اس کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ نوجوان نسل کے ذہنوں میں غدیر کے دن کو یادگار بنانے کے لئے عیدی دینے کی روایت ڈالنا بھی ایک مستحسن اقدام ہوسکتا ہے، جس سے ہماری نوجوان نسل میں اس دن کے بارے میں ایک تعمیری جذبہ پیدا ہوگا۔

 گرمسار کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید علیرضا ارامی ان علماء میں سے ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں غدیر خم جیسے دینی تہوار کو تفصیل کے ساتھ منانا چاہیے تاکہ ہمارے بچوں کے ذہنوں میں اس واقعہ کی خوشگوار یادیں نقش رہیں۔  غدیر کا نام سنتے ہی بچوں کے ذہنوں میں ایک شاندار واقعے اور ایک عظیم جشن کا خیال ابھرے گا۔

انہوں نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد کو عید غدیر کی عظیم الشان تقاریب میں شرکت کرنی چاہئے۔

مہر نیوز: عید غدیر کے بارے میں قارئین کو بتائیں کہ اسے کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ 

سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہیے کہ اس وقت عالم اسلام کی دو عظیم عیدوں یعنی عید الاضحی اور عید غدیر کے ایام ہیں اور ان ایام کو قرب الٰہی کا ذریعہ سمجھا جانا چاہیے۔

 عید الاضحیٰ بندگی کی عید ہے اور عید غدیر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے۔ امامت و ولایت کا عشرہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی کی اہمیت کو بیان کرنے کا بہترین موقع ہے اور ہمارے پاس امامت و ولایت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور ہمیں ان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

  عید غدیر مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے، چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا کہ غدیر کا دن میری امت کی عیدوں میں سب سے افضل ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں عید غدیر کو زیادہ سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ منانا چاہیے۔

مہر نیوز: اس شاندار عید پر آپ کا کیا مشورہ ہے؟ 

عید غدیر کی عظمت کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے اور ہمیں ایک عظیم جشن کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارے لوگ اپنے آقا علی (ع) سے محبت کرتے ہیں کیونکہ غدیر نظام امامت کے اعلان کا نام ہے۔

 توقع ہے کہ ہم غدیر کے دن کھانا کھلانے کی روایت کا مشاہدہ کریں گے جو عاشورا کے دن اطعام سے زیادہ اہم ہے جس کے بارے میں بہت سی روایات بیان کی گئی ہیں۔ 

مہر نیوز: کیا آپ کا خیال ہے کہ ہمیں عید غدیر کے دن کھانا کھلانے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے؟ 

جی ہاں، کیونکہ اس کی بڑی فضیلت اور ثواب ہے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ جو شخص غدیر کے دن ایک آدمی کو کھانا کھلائے تو گویا اس نے تمام انبیاء، صادقین اور اولیاء کو کھانا کھلایا اور یہ بہت بڑا اجر ہے۔

 اگر کوئی کسی گروہ کو کھانا کھلائے تو وہ بہت سی نعمتوں سے لطف اندوز ہو سکتا ہے، اس لیے عیدن غدیر کے دن کھانا کھلانے سے غفلت نہیں کرنی چاہیے۔

 اس نقطہ نظر سے تمام مخیر حضرات اور لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس کی ترویج و اشاعت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہم اس عظیم روایت کا عملی مشاہدہ کرسکیں۔ 

مہر نیوز: عید غدیر کے حوالے سے خاندانوں کو کیا مشورہ دیں گے؟ 

ہمیں عید غدیر کے دن تحفہ دینے کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے، جس طرح ہم عید نوروز کے موقع پر اس رسم کا مشاہدہ کرتے ہیں، تاکہ ہمارے بچوں  کو ولایت اور امامت کی عید کی خوشگوار یادیں میسر ہوں، کیونکہ اس عید کی اہمیت نوروز سے بھی زیادہ ہے، اور یقیناً اس میں اجر عظیم بھی ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اگر کوئی عید غدیر کے دن عیدی دے تو اس کا ثواب ایک لاکھ گنا زیادہ ہے۔  لہٰذا اہل خانہ کو چاہیے کہ وہ غدیر کی عیدی اپنے بچوں کو نوروز جیسی تعطیلات سے زیادہ دیں، تاکہ وہ اپنے بچوں کے ذہنوں میں اس عید کی خوشگوار یادیں چھوڑ سکیں۔ اس سے وہ مستقبل میں عید غدیر  کا بھرپور اہتمام کریں گے اور ہمیں اپنے بچوں کے ذہنوں میں اس عید کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس روایت کو فروغ دینے میں  مدد ملے گی۔

News ID 1933284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha