25 مئی، 2025، 3:08 PM

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم آج رات خطاب کریں گے

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم آج رات خطاب کریں گے

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل آج رات جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے (تہران کے وقت کے مطابق 9 بجے) خطاب کریں گے۔

یہ تقریر جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر عید "مزاحمت اور آزادی" کے عنوان سے المنار ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

لبنان ہر سال 25 مئی کو  اسرائیلی فوج کی شکست اور جنوبی لبنان سے رسواکن انخلاء کا جشن مناتا ہے، جس پر صیہونی رژیم نے 1978 میں قبضہ کیا تھا۔ 

اس دن سنہ 2000ء میں مزاحمت نے قابض دشمن کی فوج کو شکست دی اور صیہونی بغیر کسی معاہدے یا مذاکرات کے جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

News ID 1932940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha