مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اصفہان کے سکیورٹی امور کے سربراہ اکبر صالحی نے بتایا کہ جیسے ہی ملک کے مختلف علاقوں اور تنصیبات پر اسرائیلی حملہ ہوا، سحر کے وقت ہی صوبائی سکیورٹی کونسل کا فوری اجلاس طلب کیا گیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ امدادی کارروائیوں اور خدمات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاحال کسی قسم کی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔ ہلال احمر اور تمام ذیلی ادارے فوری طور پر فعال ہو چکے ہیں اور مقامی سطح پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن اس وقت صرف عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔
صالحی نے کہا کہ نطنز ایٹمی تنصیب پر حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ