22 جون، 2025، 10:23 AM

جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، ایٹمی تابکاری کے کوئی شواہد نہیں، ایران

جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ، ایٹمی تابکاری کے کوئی شواہد نہیں، ایران

ایرانی ایٹمی سیکورٹی مرکز نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایٹمی تابکاری کے کوئی شواہد موجود نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایرانی جوہری سیکورٹی مرکز نے کہا ہے کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین اور این پی ٹی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مرکز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کے فورا بعد متاثرہ مراکز سے ایٹمی تابکاری اور فضائی آلودگی کے بارے میں تحقیقات انجام دی گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کسی قسم کی تابکاری یا فضائی آلودگی کے شواہد نہیں ملے۔

مرکز نے کہا کہ جوہری مراکز کے آس پاس رہنے والے شہریوں کے لئے کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

News ID 1933763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha