مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد احمد آباد ائرپورٹ اس وقت بند ہے اور تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
ہندوستانی ایئر لائنز نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امدادی ٹیموں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
ایئر لائن نے متاثرین کو تمام ضروری معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 242 مسافر سوار تھے تاہم بعض ذرائع نے مسافروں کی تعداد 290 تک بتائی ہے۔
یہ طیارہ لندن کے گاتوک ائرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہا تھا اور ہندوستان کے فضائی حدود سے باہر نکلنے سے قبل احمد آباد ائرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گیا۔
تایمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حادثے کی جگہ سے دھواں بلند ہو رہا ہے جو کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ