26 مئی، 2025، 6:58 PM

یمنی حملوں کا خوف، اطالوی اور ہسپانوی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

یمنی حملوں کا خوف، اطالوی اور ہسپانوی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

اطالوی اور ہسپانوی ایئر لائنز نے یمنی حملوں کے باعث بن گورین ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مسلح افواج کی جانب سے عائد کردہ فضائی پابندی کے بعد بین گورین ہوائی اڈے کے لئے بین الاقوامی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اطالوی ایئر لائن آئی ٹی اے نے 15 جون تک تل ابیب کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ ہسپانوی ایئر لائن ایبیریا نے بھی اپنے مسافروں کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی کی تل ابیب کے لیے پروازیں 5 جون تک معطل کر دی گئی ہیں۔

یہ فیصلہ غزہ جنگ کے جاری رہنے اور یمنی مسلح افواج کے میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کی صورت حال کی خرابی کے بعد کیا گیا ہے۔

 حالیہ ہفتوں میں کئی فضائی کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

News ID 1932986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha