مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے عملے کی عارضی واپسی احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں موجود تمام غیر ملکی سیاسی وفود کو مکمل سکیورٹی سپورٹ حاصل ہے اور یہ فیصلہ کسی سکیورٹی خطرے کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔
عراقی حکام نے واضح کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں کوئی عملی خطرہ نہیں دکھائی دیتا، تاہم ملک کی سکیورٹی فورسز اعلیٰ سطح پر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز المیادین ٹی وی چینل کو ایک عراقی اہلکار نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم کرنے کا نوٹس بدھ کو دیا گیا، جس کی تیاری تین ہفتے پہلے سے شروع ہو چکی تھی۔
اس اہلکار نے کہا کہ یہ اقدام فوری خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ سفارتی اہلکاروں کے اہل خانہ کو ممکنہ اخراج کی تیاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارت خانے کے قائم مقام سفیر اور دیگر حکام اپنی جگہ پر موجود رہیں گے اور سفارتخانہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ